29 جون 2013 - 19:30
ترکی میں مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری

ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہفتہ کی رات استنبول میں ہزاروں مظاہرين نے  پوليس کے دستوں کے سامنے دھرنا ديا اور  تقريبا ايک گھنٹے تک حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرين نے پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے  قاتلوں کو قرار واقعي سزا ديئے جانے کا مطالبہ کياـ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ پوليس نےمتعدد افراد کو گرفتار کرليا ہے ۔ترکي ميں گزشتہ اکتيس مئي سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہيں جن ميں اب تک پانچ افراد ہلاک اور آٹھ ہزار زخمي ہو چکے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲